عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرتے کرتے اب تھک چکاہوں، بہتر ہے سزائیں دیں اور جان چھڑائیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہے، میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں شامل نہیں ہوں، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسےآزاد کشمیر میں نکلے۔ شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، لوگوں کی امیدیں عدلیہ سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا تھا عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اور مقدمات کا سامنا کرتے کرتے اب تھک ہار چکا ہوں۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ
بہتر ہے اب سزائیں دیں۔ جان چھڑائیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، ان کا موجودہ حکومت کے حوالے سے مزید کہنا تھاکہ30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا مذاق بنایا گیا ہے۔