رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے

رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے

سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجانے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اب تک اعلان نہ ہونا سلیکشن کمیٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا کاسلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں ا ن کا مستقبل کیا ہے؟، صائم ایوب، حسن علی اور محمد عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو جلد ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، اس سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔ وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں! ۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اس صور ت حال میں پلیئرز پربھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ہے، مختلف کھلاڑیوں کی صلا حیتوں کو اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ بالرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔ ر میز راجا نے کہا کہ ورلڈ کپ 2024کے لیے 20 ٹیموں میں سے 19 ٹیموں نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ا ب تک کچھ نہیں سوچا۔ واضح رہے کہ سلیکٹرز نے یہ عندیہ دیا تھا کہ دورہ انگلینڈکے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *