پاکستانی خلا بازوں کا تاریخی مشن، وزیرِ اعظم سے ملاقات

پاکستانی خلا بازوں کا تاریخی مشن، وزیرِ اعظم سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا باز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی نے اہم ملاقات کی جس میں سپارکو کے خلاباز اتاشی حسنین افتخار بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، دو خلا باز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی خلا میں جائیں گے

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان بھی موجود تھےجبکہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے خلا بازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں کو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے اس خلائی مشن کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم کو اس کامیابی پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلا بازوں کی مسلسل محنت اور لگن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ مشن پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کا بڑا اقدام، انٹرنیٹ سروسز کو تیز اور بلاتعطل بنانے کے لیے نئی پالیسی نافذ

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے یہ خلائی سفر نہ صرف سائنسی ترقی کا باعث بنے گا بلکہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو بھی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

چینی سفیر نے بھی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں بڑھتے ہوئے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *