صحافی و وی لاگر آشر علی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

صحافی و وی لاگر آشر علی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

میرپور: معروف صحافی اور وی لاگر آشر علی نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے ہر قسم کی وابستگی اور حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آشر علی، جو یوٹیوب اور فیس بک پر اپنے پروگرامز اور انٹرویوز نشر کرتے ہیں، نے چند روز قبل شوکت نواز میر کا ایک انٹرویو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا تھا۔

تاہم موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں انہوں نے مذکورہ انٹرویو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حذف کر دیا ہے۔ آشر علی کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے موجودہ طرزِ عمل اور سرگرمیوں کے پیش نظر وہ اس کی کسی بھی قسم کی حمایت جاری نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی استحکام، امن و امان اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے نہ صرف شوکت نواز میر کا انٹرویو ہٹا دیا ہے بلکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر قسم کی حمایت سے بھی مکمل طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ماہ رنگ لانگو کو گوادر احتجاج میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

آشر علی نے کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی صورت عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس کے حق میں کسی قسم کی مہم یا تشہیر کریں گے۔

editor

Related Articles