رویہ ٹھیک کرو ورنہ اٹھا کر پنجاب میں پھینک د ینگے، گورنر خیبر پختونخوا کو دوٹوک پیغام

رویہ ٹھیک کرو ورنہ اٹھا کر پنجاب میں پھینک د ینگے، گورنر خیبر پختونخوا کو دوٹوک پیغام

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپنا رویہ ٹھیک کریں ورنہ پنجاب اٹھا کر پھینکنے میں دیر نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختو نخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا کیو ں کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء اور ممبران اسمبلی کے لئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا اور گورنر انیکسی فی الحال وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی استعمال کریں گے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ گورنر کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ اس لئے گورنر فی الحال اسلام آباد سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ گورنر کے پی کےدل نہ ہاریں سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی ایم پی ایز کی طرح خیبرپختو خوا ہاؤس میں ا ن کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے اسلام

آباد میں کئی گھر ہیں ان کے لئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی کے ہائوس میں گورنر کا سامان تھا ہی نہیں۔اپنے ایک بیان میں فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی دو نمبر طریقے سے فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں، فارم 47 والے اسمبلی پہنچے ہیں اسی طرح یہ گورنر کے پی بنے ہیں۔ فیصل امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ وہ جگہ واپس لی جائے، گورنر خیبرپختونخوا کی وہ جگہ نہیں تھی، وہ جگہ وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کی ہے۔ صحافی نے فیصل امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ کیا گورنر کے پی کی تنخواہ اور تیل بھی ختم کریں گے۔ فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر گورنر کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو وہ بھی دیکھیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *