حکومت عوامی فلاح اور ملک کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شہباز شریف

حکومت عوامی فلاح اور ملک کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی حکمت عملی اور حکومتی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے عوامی خدمت کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کو سراہا،بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بھی ملاقات کی، جس میں صوبہ سندھ کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *