قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو مضبوط جواب ملے گا۔صدر زرداری کا دوٹوک اعلان

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو مضبوط جواب ملے گا۔صدر زرداری کا دوٹوک اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغان طالبان کی حالیہ جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کی کارروائی کو بروقت، مربوط اور فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے عناصر یہ جان لیں کہ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کوئی بھی دشمن ہماری دسترس سے باہر نہیں ہوگا۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ ان کارروائیوں کے منصوبہ ساز اور سہولت کار کہاں موجود ہیں۔ اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور پاکستان کسی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پشاور تک عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے خونریز حملوں کی طویل فہرست،سینکڑوں بے گناہ نمازی شہید ہوے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں سے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش کا باعث ہیں اور سفارتی کوششوں کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال کارروائی کے جواب میں پاکستان نے آپریشن شروع کیا، جس کے دوران فضائیہ اور بری افواج کی کارروائیوں میں متعدد شدت پسند مارے گئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *