آپریشن ضرب للحق : پاک فوج کا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپورجواب، قندھار میں کور ہیڈکوارٹرز تباہ

آپریشن ضرب للحق : پاک فوج کا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپورجواب، قندھار میں کور ہیڈکوارٹرز تباہ

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپوراورمؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج  نے پاک افغان سرحد پر خوست میں افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹس کو مکمل تباہ کر دیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا ، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اورکوارڈ کاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا ۔

کابل، قندھار اور پکتیا میں افغان رجیم کو منہ توڑ جواب

پاک  فوج نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان طالبان کے کورہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کردیا ، سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کےلیے پرعزم ہیں ۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے کابل، قندھار اور پکتیا میں افغان رجیم کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کا دفاعی ڈھانچہ بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان ترجمان جنگ شروع کرنے کا دعوی کرنے کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے فرار

اس آپریشن کے دوران کابل میں افغان طالبان کے دو اہم بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو مؤثر فضائی حملوں کے ذریعے مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا ہے جبکہ قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر براہِ راست حملے کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال جارحیت کا فضائی اور زمینی دونوں سطحوں پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور سرحد پار موجود ان کے لاجسٹک بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *