افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ، وزیرداخلہ محسن نقوی

افغان طالبان  نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ، وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔

 وزیرداخلہ نے افغان طالبان کی جارحیت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نےمنہ توڑ جواب دیا، قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 واضح رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کردیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیئے گئے، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں، افغان طالبان کئی چوکیاں اور ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں : غضب اللحق : پاک فوج کی بھرپور مؤثر کارروائی، پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹیں مکمل تباہ

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان بارڈر کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال پر بھرپور جواب دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں فوجی اہداف پر حملوں میں مزید جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، طالبان کے 2 کور ہیڈ کوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور 2 اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *