افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور منظم کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دیے گئے بھرپور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے اہم علاقے خوست میں ایک کارروائی کے دوران افغان طالبان کی ایک فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ بعض مورچے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق جب پاکستانی دستے متعلقہ پوسٹ تک پہنچے تو وہاں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی اہم پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں داود پوسٹ، گاوی پوسٹ اور پکتیا پوسٹ شامل ہیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں ان تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق داؤد پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پشاور تک عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے خونریز حملوں کی طویل فہرست،سینکڑوں بے گناہ نمازی شہید ہوے

