بھارت کو ایک مرتبہ پھر کی شرمندگی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایران کی جانب سے بھارت کے تیل بردار 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکنے پر بھارتی جہاز کے عملے کی جانب سے ایران کی منتیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بھارتی جہاز کا عملہ ایران سے فائرنگ بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ
“سر! آپ مجھ پر فائر کیوں کر رہے ہیں؟ سر میں پیچھے ہٹ رہا ہوں، پلیز فائر نہ کریں”۔
یاد رہے کہ پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے دوران 2 بھارتی جہازوں پر فائرنگ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحری جہازوں میں وی ایل سی سی سپر ٹینکر بھی ہے، بھارتی بحری جہازوں میں عراقی تیل کے 20 لاکھ بیرل موجود ہیں۔