افغان طالبان حکومت مذاق بن گئی ، سرکاری اکاؤنٹس سے بھی مضحکہ خیز جھوٹی خبروں کی تشہیر

افغان طالبان حکومت مذاق بن گئی ، سرکاری اکاؤنٹس سے بھی مضحکہ خیز جھوٹی خبروں کی تشہیر

پاکستان کی افغان جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی کے آغاز سے ہی افغان طالبان حکومت کے مختلف ہینڈلز سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔ 

آپریشن غضب للحق جاری ہے، میدان جنگ میں ناکامیوں کے بعد افغان طالبان کو اب سوشل میڈیا پر رسوائی کا سامنا ہے اور ان کا جھوٹا پروپیگنڈہ بری طرح بے نقاب ہو رہا ہے۔

 گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاک مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب ملنے کے بعد ان کی جعلی خبروں کی فیکٹریاں مزید سرگرم ہوگئی ہیں اور بے بنیاد جھوٹے دعوؤں میں مزید شدت آ گئی ہے، تاہم زمینی حقائق ان بیانات کی تائید نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ، وزیرداخلہ محسن نقوی

زمین پر دکھانے کے لیے کچھ نہ ہونے کے باعث ان کی جعلسازی مضحکہ خیزی میں بدل گئی ہے ، اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ جعلسازی نہ صرف غیر سرکاری ہینڈلز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے بلکہ سرکاری ہینڈل اور ترجمان اس سرکس کا مرکزی حصہ ہیں ۔

افغان حکومت کے  مخصوص حلقوں کی جانب سے دو پاکستانی طیارے مار گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا،جو کہ خاصا مضحکہ خیز ہے بلکہ شرمناک بھی ہے کیونکہ دعویٰ کرنے کے لیے کوئی ٹھوس وجہ بھی تو ہو ۔

اسی تسلسل میں ایک مضحکہ خیز موقع  تب بھی سامنے آیا جب حالیہ کشیدگی کے دوران افغان حکومت کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ایک متنازع اور غیر مصدقہ دعویٰ بعد ازاں خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مہم محض عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے چلائی جا رہی تھی۔

افغان حکومت کی بے درپے شکست نے انہیں بری طرح بدحواس کردیا ہے اورجعلی خبریں ٹی ٹی اے کو پاکستان کے غصے سے نہیں بچائے گی، صرف دہشت گردوں سے تمام تعلقات منقطع کرنے پر ہی جان خلاصی ہوسکتی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *