ایران پر حملوں کے جواب میں خطے میں تمام امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ۔عباس عراقچی

ایران پر حملوں کے جواب میں خطے میں تمام امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ۔عباس عراقچی

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور دشمن کو “منہ توڑ جواب” دیا جائے گا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو چیلنج کیا گیا ہے جس پر ایران بھرپور ردعمل دے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں موجود تمام امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے، خواہ وہ کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں۔ ان کے بقول ایران کسی بھی جارحیت کو بلا جواب نہیں چھوڑے گا اور اس حوالے سے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات کیوں ناکام ہوے ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایران اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

 مبصرین کے مطابق موجودہ صورتحال مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے تصادم کی طرف دھکیل سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *