پی آئی اے، ائیر فرانس برٹش ائیر ویز سمیت متعدد بین الاقوامی ائیر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں منسوخ کردی

پی آئی اے، ائیر فرانس برٹش ائیر ویز سمیت متعدد بین الاقوامی ائیر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں منسوخ کردی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر کی متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے خطے کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔

پروازیں منسوخ کرنے والی ایئرلائنز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، ایئر فرانس، برٹش ایئرویز اور ایبریا ایکسپریس شامل ہیں، جنہوں نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے آپریشنز روکنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح جاپان ایئر لائنز، ایل او ٹی پولش ایئر لائنز اور لفتھانسا نے بھی مشرقِ وسطیٰ کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید برآں ناروِیجن ایئر شٹل، ترکش ایئر لائنز اور ورجن اٹلانٹک نے بھی خطے کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔

پروازیں منسوخ کرنے والی دیگر ایئرلائنز میں پیگاسس ایئر لائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز بھی شامل ہیں، جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی، ایرانی صحافی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *