افواج پاکستان نے افغانستان کا 32 سکوئر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کا 32 اسکوائر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے سخت اور فیصلہ کن ردعمل دیا۔
ذرائع کے مطابق ژوب سیکٹر میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے 32 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جسے غدوانہ انکلیو کا نام دیا گیا ہے۔