ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کے ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایران کے 24 صوبے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ امدادی ادارے ملک بھر میں ہائی الرٹ پر ہیں۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 220 سے زائد آپریشنل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور ریسکیو و امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ہلالِ احمر کا کہنا ہے کہ رات 8 بج کر 45 منٹ تک مجموعی طور پر 747 افراد زخمی جبکہ 201 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے خاندان کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے اور بہو شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زہرا حداد عادل، جو غلامعلی حداد عادل کی بیٹی تھیں، سید مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ تھیں۔ سید مجتبیٰ خامنہ ای، ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔