رائٹرز کی وضاحت: ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت سے متعلق خبروں کی تردید

رائٹرز کی وضاحت: ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت سے متعلق خبروں کی تردید

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سوشل میڈیا اور مختلف غیر مصدقہ ذرائع سے گردش کرنے والی ان خبروں کی باضابطہ تردید کر دی ہے جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

رائٹرز نے واضح کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی اور انٹرنیٹ پر رائٹرز کے نام سے منسوب اسکرین شاٹس یا خبریں جعلی اور من گھڑت ہیں۔

اس سے قبل ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے تناظر میں یہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم عالمی میڈیا کی اس تردید کے بعد صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غلط معلومات مشرقِ وسطیٰ میں جاری نفسیاتی جنگ کا حصہ ہو سکتی ہیں تاکہ حریف ملک کے صفوں میں بے چینی پیدا کی جا سکے۔

رائٹرز اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے صحافتی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حساس نوعیت کی خبر کو صرف باضابطہ ذرائع سے تصدیق کے بعد ہی تسلیم کیا جائے۔ تہران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے بھی ایسی خبروں کو دشمن کا پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے اور سرکاری میڈیا معمول کے مطابق اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

مزید پڑھیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا14 امریکی اڈوں پر حملوں میں سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کا دعوٰی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *