ایران پر حملہ، انتشار سے دشمن مضبوط ہوگا، ملک کو کمزور نہ کریں، علامہ شیخ حسن جعفری کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری

ایران پر حملہ، انتشار سے دشمن مضبوط ہوگا، ملک کو کمزور نہ کریں، علامہ شیخ حسن جعفری کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری

امام جمعہ و جماعت سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں سکردو اور ملک بھر کے شیعہ سنی نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اتحاد، صبر اور دانشمندی اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے، یہ ایک عظیم سانحہ ہے جس نے عالم اسلام کو غمزدہ کر دیا ہے، تاہم یہ وقت جذباتی ردعمل کا نہیں بلکہ باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایران پر حملہ، 70 سے زائد شہری شہید، ایران کی جوابی کارروائی جاری، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے

علامہ شیخ حسن جعفری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ملک کو کمزور کرنا یا اندرونی انتشار کو ہوا دینا دراصل دشمن کو مضبوط کرنا ہے، دشمن ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ مسلمان آپس میں تقسیم ہوں اور کمزور پڑ جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ذریعے ہی اسلام اور وطن کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور یہی دشمن کے خلاف سب سے سخت اور مؤثر انتقام ہے۔

نوجوانوں کے کردار پر زور

امام جمعہ سکردو نے کہا کہ شیعہ اور سنی نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ سوشل ذرائع ابلاغ یا عوامی مقامات پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام کا متفقہ مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں صبر، تحمل اور قانون کی پاسداری ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت، ایرانی فوج کا بدلہ لینے کا اعلان

قومی یکجہتی کی ضرورت

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اس کی بقا باہمی اتحاد میں ہے، اگر قوم متحد رہے گی تو کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور ملک کو ہر قسم کی اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *