وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے جذبات اور احساسات کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں برداشت، صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مظاہرین کے ساتھ نرم اور مہذب
میں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے اور ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اولین…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2026
رویہ اختیار کیا جائے۔

