آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر، کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیگی

آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر، کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیگی

ایران میں سپریم لیڈر کے عہدے سے متعلق عبوری انتظامات کے تحت آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سپریم لیڈر کے فرائض کی ادائیگی کے لیے ایک عارضی قیادت کونسل تشکیل دی گئی ہے جو نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک ریاستی امور کی نگرانی کرے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے آئینی فرائض انجام دے گی، اس کونسل میں مسعود پزشکیان بھی شامل ہیں جو بطور صدر ریاستی انتظامی معاملات میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مشہد سے تہران تک اقتدار کا سفر، آیت اللہ علی خامنہ ای کون تھے؟، انہوں نے ایران کو کیسے بدلا؟

اس کے علاوہ ایرانی عدلیہ کے اعلیٰ ترین نمائندے یعنی چیف جسٹس بھی اس کونسل کا حصہ ہوں گے تاکہ عدالتی اور آئینی امور میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ عبوری انتظام مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک برقرار رہے گا، مجلس خبرگان رہبری ایک اہم آئینی ادارہ ہے جو ملک کے سپریم لیڈر کے انتخاب اور نگرانی کا اختیار رکھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے رہبر کے انتخاب کے لیے مشاورت اور داخلی سیاسی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

قیادت کونسل کی تشکیل کا مقصد ریاستی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ سیاسی خلاء کو پیدا ہونے سے روکنا ہےعبوری کونسل ملکی سلامتی، خارجہ پالیسی اور انتظامی امور میں رہنمائی فراہم کرے گی جبکہ اہم فیصلے اجتماعی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *