پاکستان پر بڑا سائبر حملہ ،اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ،پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ “تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا

پاکستان پر بڑا سائبر حملہ ،اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ،پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ “تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا

پاکستان کے خلاف ایک بڑے سائبر حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے جس میں اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز کی جانب سے ملکی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سائبر حملے کا آغاز ملک کے بڑے نجی نیوز چینل جیو نیوز کو ہیک کرنے سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کی بڑی ڈیجیٹل اسٹریمنگ ایپ تماثہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  جیو نیوز کی ٹرانسمیشن میں مداخلت کی گئی اور نشریاتی نظام کو متاثر کیا گیا۔ اس کے بعد ہیکرز نے تماثہ ایپ کے سسٹم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اسے بھی ہیک کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سائبر حملے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

اطلاعات کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے کے بعد متعلقہ تکنیکی ٹیموں نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور سسٹمز کو بحال کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے حملے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور نشریاتی و آن لائن سروسز میں خلل ڈالنے کی کوشش کا حصہ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ منظم انداز میں کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے اہم میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو متاثر کرنا تھا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ سائبر حملے کے طریقہ کار اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔

حالیہ ہیکنگ کے پیش نظر صارفین کو   ہدایت کی گئی ہے فوری طور پر ایپ کے پاسورڈ تبدیل کریں ،مشکوک لنکس یا فائلز سے پرہیز کریں،موبائل ڈیوائس اور ایپس کو اپڈیٹ رکھیں اگر ایپ میں حساس معلومات محفوظ تھیں تو اضافی سیکیورٹی اقدامات کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *