جیو ٹی وی اور تماشا ایپ کی نشریات پر ہیکنگ کا منظم حملہ، بھارتی اور اسرائیلی ہیکرز ملوث قرار، شیطانی سازش بے نقاب

جیو ٹی وی اور تماشا ایپ کی نشریات پر ہیکنگ کا منظم حملہ، بھارتی اور اسرائیلی ہیکرز ملوث قرار، شیطانی سازش بے نقاب

پاکستان کے معروف نشریاتی ادار جیو اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم تماشہ کی نشریات پر ہونے والی ہیکنگ کو ایک سنگین اور منظم سائبر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ کوئی معمولی یا اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ تھا جسے بھارتی اور اسرائیلی ہیکرز نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے جدید اور پیچیدہ طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے نشریاتی نظام کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کا مقصد صرف نشریات میں خلل ڈالنا نہیں تھا بلکہ اس کے پس منظر میں ایک وسیع تر ایجنڈا کارفرما تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خاص طور پر پاک فوج کو ہدف بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خواہاں قوتوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاک فوج ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

سائبر حملے کی نوعیت اور اس کی منصوبہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے نہایت مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا گیا، تکنیکی ماہرین کے مطابق ایسے حملے عموماً طویل تیاری اور مربوط حکمت عملی کے بغیر ممکن نہیں ہوتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے ذریعے پاکستان کے دفاعی اداروں خصوصاً پاک فوج کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *