ففتھ جنریشن وار؟ اسرائیل نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے پروپیگنڈہ موساد کے گوگل ایڈز چلا دئیے،ایرانی شہریوں کو باہر نکلنے کیلئے اکسایا جانے لگا

ففتھ جنریشن وار؟ اسرائیل نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے پروپیگنڈہ موساد کے گوگل ایڈز چلا دئیے،ایرانی شہریوں کو باہر نکلنے کیلئے اکسایا جانے لگا

ففتھ جنریشن وار؟موساد نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان سمیت کچھ ملکوں کیخلاف بڑی شیطانی اشتہاری مہم شروع کی ہے جس کا مقصد ایران کے شہریوں کو موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانا ہے۔

اس مہم میں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آن لائن اشتہارات اور گوگل ایڈ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایرانی عوام تک پیغام پہنچایا جا سکے۔
اشتہاری مہم میں ایرانی عوام کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں اور مبینہ طور پر سیاسی تبدیلی کے لیے سرگرم ہوں۔

یہ مہم سوشل میڈیا اور آن لائن اشتہاری نیٹ ورکس کے ذریعے چلائی گئی جس پر بڑی مالی سرمایہ کاری کی گئی ہے ،اس مہم کو خفیہ طریقوں سے پھیلانے کی کوشش کی گئی تاکہ اصل منبع کی نشاندہی مشکل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا, افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

اسرائیل کی اس پروپیگنڈہ مہم کا مقصد ایرا ن اور دیگر ملکوں میں سیاسی بے چینی پیدا کرنا اور عوامی جذبات کو متاثر کرنا ہے ، ڈیجیٹل دور میں ایسی اشتہاری مہمات کو معلوماتی جنگ کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اربوں ڈالر خرچ کر کے چلائی جانے والی اس مہم میں مختلف اقسام کے اشتہاری مواد تیار کیا گیا جو مخصوص لوگوں تک پہنچایا گیا، بیرونی طاقتوں کی جانب سے ڈیجیٹل پروپیگنڈہ مہمات مستقبل میں بھی جاری رہ سکتی ہیں، اس لیے عوام کو غیر مصدقہ معلومات اور مشکوک اشتہارات سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلنے والے مواد کی نگرانی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایسی سرگرمیوں کے اثرات کو روکاجا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *