بحرین میں امریکی بحری اڈے پر ایران کا بڑا حملہ

بحرین میں امریکی بحری اڈے پر ایران کا بڑا حملہ

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد جاری ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے تحت ایران نے اب خلیجی ریاست بحرین میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، بحرین میں موجود امریکی بحری بیڑے  کے قریب زوردار دھماکے سنے گئے ہیں، جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ حملہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز یا بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا ہے:

 منامہ کے ساحلی علاقوں اور امریکی بیس کے گرد و نواح میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

آگ کے شعلے: حملے کے فوراً بعد بیس کے ایک حصے سے دھوئیں کے سیاہ بادل اور آگ کے بلند شعلے اٹھتے دیکھے گئے، جو ممکنہ طور پر ایندھن کے ذخیرے یا اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا نتیجہ ہیں۔

سیکیورٹی الرٹ: بحرینی سیکیورٹی فورسز اور امریکی حکام نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور فضا میں جنگی طیاروں کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، دبئی، ابوظہبی ، بحرین، کویت ، قطر، عراق میں امریکی تنصیبات پر ایران کے میزائل حملے شروع

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *