خلیج تعاون کونسل (GCC) کے وزرائے خارجہ نے ایران کے حالیہ حملوں کے تناظر میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملے خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ GCC کے تمام رکن ممالک اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے حق میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
اعلامیے میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے اور کشیدگی کم کرنے میں مدد فراہم کرے۔ GCC کے مطابق رکن ممالک اس معاملے میں مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے متحد ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلامیہ ایران کے حملوں کے بعد خلیجی ممالک کی مشترکہ پوزیشن کو واضح کرتا ہے اور خطے میں ممکنہ عسکری اور سفارتی ردعمل کی راہ ہموار کرتا ہے۔
مزید جانیئے: ایران کے حملوں کے بعد یو اے ای نے سفارتی تعلقات معطل کر دیے، سفارتخانہ بند

