مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں، جبکہ 8 ممالک کی فضائی حدود تیسرے دن بھی بند رہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرق وسطیٰ بحران کے باعث 3 دن میں 10 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 174 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پاکستانی ایئر پورٹس سے 3 دن میں 500 پروازیں منسوخ کی گئیں، اتوار کو مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ایئر پورٹس کی 3400 پروازیں منسوخ کی گئی۔

ایران، امارات، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، اسرائیلی فضائی حدود مسلسل بند ہے، پاکستان سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظبی سمیت مسقط، بحرین، تہران، دمام، مسقط، راس الخیمہ کی پروازیں منسوخ کی گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے اتوار کو شارجہ، کویت، ریاض کی 200 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سعودیہ، ترکیہ، مسقط کی حدود کھلی اور فلائٹ آپریشن مکمل بحال رہا، عمان اور بیروت ایئر پورٹس سے پروازوں کی آمدورفت معمول کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

دوسری جانب متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا ہے ، امریکی اخبار کے مطابق دبئی اور ابوظبی سے امیر خاندانوں اور عالمی ایگزیکٹوز ریاض منتقل ہورہے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امیر افراد دبئی سے سعودی شہر ریاض پہنچنے کیلئے ہزاروں ڈالر دینے کو تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ریاض سے یورپ جانے والے نجی طیارے کا کرایہ 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا، عمان کا راستہ بند ہونے کےبعدریاض واحد محفوظ آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے تھے جن میں 200 سے زائد ایرانی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے جبکہ اگلے روزایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کی ، ان حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *