حزب اللہ کے اسرائیل پر شدید میزائل حملے، اہم شہر زد میں آگئے۔

حزب اللہ کے اسرائیل پر شدید میزائل حملے، اہم شہر زد میں آگئے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کے بعد اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے میزائل اور ڈرون داغ دیے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنائے جانے کے ردِعمل میں کی گئی۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں شمالی اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر مبینہ حملے کے “انتقام” کے طور پر کیا گیا اور آئندہ بھی اسرائیلی اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عرب ممالک کیلئے ریاض محفوظ پناہ گاہ،امیر خاندانوں کا انخلاء بڑھ گیا،جہاز ٹکٹ ساڑھے 3لاکھ ڈالر سے تجاوز

تنظیم نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور قیادت، نوجوانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے انہیں اپنے دفاع اور “مناسب وقت اور مقام” پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس کی قیادت مسلسل اس مؤقف کا اعادہ کرتی آئی ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال ان دعوؤں پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق حالیہ پیش رفت سے علاقائی تنازع کے مزید پھیلنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *