کویت میں امریکی جنگی طیارہ ایف 15 گرکر تباہ

کویت میں امریکی جنگی طیارہ ایف 15 گرکر تباہ

کویت میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف 15 گرکر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل جنگی طیارے کو شعلوں کے ساتھ نیچے کی جانب گھومتے ہوئے گرتے دیکھا جا سکتا ہے، دو انجنوں والے لڑاکا طیارے کو تیزی سے زمین کی جانب اترتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے ایک انجن سے آگ کے شعلے نکل رہے ہوتے ہیں،  طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے نیچے گرتا ہے اور منظر سے غائب ہو جاتا ہے۔

امریکی ایف 15 کا پائلٹ چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا، پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل ایک دوہری صلاحیت کا حامل لڑاکا طیارہ ہے جو فضاء سے فضاء اور گہرے حملوں دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جدید آلات، بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور مختلف اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واقعے کی سرکاری طور پر فوری تصدیق امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی ، سروے

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ امریکی تھا جبکہ کچھ اطلاعات میں اسرائیلی طیارے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا، تاہم اس حوالے سے آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر ’فرینڈلی فائر‘ کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس میں امریکی فضائیہ کا طیارہ نشانہ بنا،  تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کویت میں صبح سے اب تک تیسری بار سائرن بج رہے ہیں، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *