کویتی حکومت نے ایرانی حملوں سے امریکا کے متعدد طیارے گر نے کی تصدیق کر دی

کویتی حکومت نے ایرانی حملوں سے امریکا کے متعدد طیارے گر نے کی تصدیق کر دی

کویت کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی طرف سے کویت میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں تاہم پائیلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان وزارتِ دفاع کے مطابق واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹس کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام امریکا کی افواج کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعات کی نوعیت اور تکنیکی خرابی یا دیگر عوامل کے بارے میں حتمی رائے سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کویت میں امریکی ساختہ ایف–15 طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے اور دونوں پائلٹس ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ برطانوی جریدے Middle East Eye نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف–15 طیارے امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں، تاہم اس بات کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی کہ پائلٹس امریکی تھے یا کسی اور ملک سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عرب ممالک کیلئے ریاض محفوظ پناہ گاہ،امیر خاندانوں کا انخلاء بڑھ گیا،جہاز ٹکٹ ساڑھے 3لاکھ ڈالر سے تجاوز

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقامی افراد نے پائلٹس کو اترتے دیکھا اور بعد ازاں انہیں ایک گاڑی میں بٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دونوں پائلٹس کو پیراشوٹ کے ذریعے نیچے آتے اور بعد ازاں مقامی افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان ویڈیوز کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی طیارہ گرنے کی اصل وجہ سامنے لائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *