آپریشن غضب للحق،435افغان طالبان ہلاک،630 زخمی،188 چیک پوسٹیں تباہ،31 پر قبضہ،وزیر اطلاعات نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

آپریشن غضب للحق،435افغان طالبان ہلاک،630 زخمی،188 چیک پوسٹیں تباہ،31 پر قبضہ،وزیر اطلاعات نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

پاکستان کی جانب سے افغانی جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن غضب للحق تیزی سے جاری ہے، جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق مجموعی طور پر 435 افراد ہلاک جبکہ 630 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 188 افغان چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ۔

عسکری نقصانات کے حوالے سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے کی توپیں تباہ کی گئیں۔

افغانستان بھر میں 51 مختلف مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا،افواج پاکستان کی طرف سے چن چن کر دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *