ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی ناقص کارکردگی، پہلا استعفیٰ آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی ناقص کارکردگی، پہلا استعفیٰ آگیا

علیم ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں قومی ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

علیم ڈار کو گیارہ اکتوبر دو ہزار چوبیس کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق امور میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ کے خلاف نازیبا الفاظ، کپتان افغان کرکٹ ٹیم راشد خان ایک بار پھر تنازع کی زد میں

ان کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں اب دو اراکین باقی رہ گئے ہیں۔ کمیٹی کے موجودہ ارکان میں عاقب جاوید اور اسد شفیق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی بھی کام کر رہے ہیں تاہم انہیں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔ وہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے سلیکٹرز کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے تجزیے میں معاونت کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علیم ڈار کے استعفے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو قومی ٹیم کی سلیکشن پالیسی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *