افغانستان کی صورتحال میں سنسنی خیز موڑ: کابل کی فضائیں دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھیں

افغانستان کی صورتحال میں سنسنی خیز موڑ: کابل کی فضائیں دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھیں

 افغان صحافی احمد شریف زاد نے  دعویٰ کیا ہے کہ کابل کی فضائیں اس وقت پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں سے گونج رہی ہیں اور اس وقت گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور شدید دھماکوں سے لرز رہی ہیں، جس نے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

احمد شریف زاد کی رپورٹ کے مطابق، کابل کی حدود میں مبینہ طور پر پاکستان فضائیہ کے طیاروں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا جیٹ بمبار طیاروں کے کابل کی فضائی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

کابل کے مختلف حصوں میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز (Anti-Aircraft Guns) سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین سے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگرچہ تاحال حکومتِ پاکستان یا افغان طالبان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم دفاعی ماہرین اسے خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ سرحد پار تناؤ کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔

کابل کے وسطی علاقوں میں ہونے والا زوردار دھماکہ کسی اہم تنصیب یا فوجی مرکز کے قریب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید جانیئے: افغانستان کی صورتحال میں سنسنی خیز موڑ: کابل کی فضائیں دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *