ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں سفارتی علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے ان حملوں کے بعد سفارت خانے کی عمارت سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم از کم دو ڈرونز سفارت خانے کے احاطے میں گرے جس کے نتیجے میں عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، تاہم سعودی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے چار میں سے دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں ایران پر مزید “سخت ترین حملوں” کا انتباہ دیا تھا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد پورے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، لیکن اس واقعے نے خطے میں موجود دیگر امریکی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *