آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی(اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس(ؔایل پی جی) کی قیمت میں0.9 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
عالمی منڈی میں کمی کے باعث رواں ماہ کے لیے 11.8کلو گرام گھریلو(ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں2 روپے 52پیسے کی کمی کر دی گئی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق (اوگرا)نےمارچ کے لیے ایل پی جی 225روپے 85پیسے فی کلوگرام مقرر کی ہے۔جو فروری میں226روپے05پیسے فی کلو گرام تھی اس طرح فی کلو 21پیسے کمی کی گئی۔اس طرح11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت رواں ماہ کے لیے 2ہزار664روپے88پیسے مقرر کی گئی۔ جوگزشتہ ماہ2 ہزار667روپے40پیسےتھی۔
آئل اور گیس ریگولیرٹی(اوگرا) کے حساب کے مطابق مارچ کے لیے ایل پی جی(40فیصدپروپین اور60فیصد بیوٹین) کی پیداواری قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 537 روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے، جو فروری میں 1 لاکھ 84 ہزار 751 روپے فی ٹن تھی۔
نئی قیمت میں 85 روپے فی ٹن ایکسائز ڈیوٹی بھی شامل ہے۔ اس طرح مارچ کے لیے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی پیداواری قیمت 2 ہزار 177 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی، جبکہ فروری میں یہ قیمت تقریباً 2 ہزار 180 روپے تھی۔اس قیمت میں 4 ہزار 669 روپے فی ٹن پٹرولیم لیوی اور 26 ہزار 552 روپے 94 پیسے (18 فیصد جی ایس ٹی) بھی شامل ہے
صارفین کی قیمت کے تعین کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری قیمت پر فی ٹن 35 ہزار روپے کا مزید اضافہ کیا گیا، جس میں مارکیٹنگ کے 17 ہزار روپے، تقسیم کے 10 ہزار روپے اور ترسیل کے 8 ہزار روپے شامل ہیں۔ اس مارجن پر مزید 18 فیصد جی ایس ٹی (6 ہزار 300 روپے فی ٹن) بھی عائد کی گئی۔
اس طرح مارچ کے لیے صارفین کے لیے ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 837 روپے فی ٹن مقرر کی گئی، جو 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کے لیے 2 ہزار 664 روپے 88 پیسے بنتی ہے۔ اس کے مقابلے میں فروری میں قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 50 روپے فی ٹن یا 11.8 کلوگرام سلنڈر کے لیے 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 مارچ 2026 تک برقرار رہے گا۔