سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے خوارج کی ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،5 خوارج ہلاک، 3 پوسٹیں تباہ

سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے خوارج کی ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،5 خوارج ہلاک، 3 پوسٹیں تباہ

سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں ، پاک افغان سرحد پر ٹی ٹی اے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2اور 3 مارچ کی درمیانی رات ٹی ٹی اے کے خوارج نے پاک افغان سرحد پر ٹھل سیکٹر میں در اندازی کرنے کی کوشش کی ،  جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے کے خوارج کی پوسٹوں پر تمام ہتھیاروں سے فائر کھول دیا ہے ۔

آج صبح پاک فوج کے بہادر جوانوں نے پاک افغان بارڈر ایک دفعہ پھر کراس کیا اور ٹی ٹی اے کی وہ پوسٹ جس سے فائر آیا تھا اُس کو قبضے میں لے کر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا ۔

اس کے علاوہ 3 مزید قریبی ٹی ٹی اے کی پوسٹوں کو دھماکے سے تباہ کر کے نا قابل استعمال کر دیا ، اس حملے میں پانچ خوارج ہلاک ہوئے اور باقی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *