علامہ راجہ ناصرعباس کا اے آئی جینیرٹڈ ویڈیو کلپ کا معاملہ، اینکر پرسن کرن ناز نے اصلی کلپ لگا کر ڈیپ فیک ویڈیو بے نقاب کر دی

علامہ راجہ ناصرعباس کا اے آئی جینیرٹڈ ویڈیو کلپ کا معاملہ، اینکر پرسن کرن ناز نے اصلی کلپ لگا کر ڈیپ فیک ویڈیو بے نقاب کر دی

علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو کلپ کے معاملے کو اینکر پرسن کرن ناز نے حقائق سامنے لا کر اے آئی پراپیگنڈا ناکام بنا دیا۔

موجودہ ڈیجیٹل دور میں جھوٹی معلومات اور مصنوعی ذہانت (AI) کے غلط استعمال کے خلاف صحافتی ذمہ داری کی ایک بہترین مثال سامنے آئی ہے، جہاں معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی کرن ناز نے علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے گردش کرنے والے ایک “ڈیپ فیک” ویڈیو کلپ کو اصل حقائق کے ساتھ بے نقاب کر دیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ستائش ہے کہ ہمارے میڈیا پروفیشنلز نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے خطرات سے آگاہ ہیں بلکہ وہ عوام کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے فوری اور مستند معلومات فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔

کرن ناز نے پوری ذمہ داری کے ساتھ دو سال پرانا اصل ویڈیو کلپ شیئر کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا حالیہ مواد محض اے آئی سے تیار کردہ ایک مصنوعی فریب تھا، جس کا مقصد موجودہ حالات میں غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جولائی 2024 کے بعد سے انہوں نے علامہ صاحب کا کوئی نیا انٹرویو نہیں کیا، جس سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی کہ ایران جنگ یا دیگر حالیہ واقعات سے جوڑ کر دکھائی جانے والی ویڈیو سراسر جھوٹ پر مبنی تھی۔

صحافی برادری کی جانب سے اس طرح کی فوری وضاحتیں معاشرے میں ڈیجیٹل شعور (Digital Literacy) پیدا کرنے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ یہ پیش رفت اس بات کی نوید ہے کہ اب شرپسند عناصر کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر عوام کو بے وقوف بنانا آسان نہیں رہے گا، کیونکہ باضمیر صحافی حق اور سچ کی پہچان کرانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان: پنجشیر وادی میں طالبان حکومت کے خلاف دیواروں پر انقلابی نعرے درج

اس اقدام سے نہ صرف صحافتی ساکھ مضبوط ہوئی ہے بلکہ عام شہریوں کو بھی یہ پیغام ملا ہے کہ کسی بھی سنسنی خیز ویڈیو پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا کتنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *