برطانیہ کا بڑا سفارتی فیصلہ: افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیوں کا اعلان

برطانیہ کا بڑا سفارتی فیصلہ: افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیوں کا اعلان

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبا ویزے بند کیے جائیں گے۔

برطانوی وزارت داخلہ نے بتایا کہ پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر پہلی بار ایمرجنسی بریک لگائی ہے، افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کیے جارہے ہیں۔

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے 85 ممالک کے وہ شہری جو برطانیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں روانگی سے قبل برقی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، بصورتِ دیگر انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت وہ تمام افراد جو بغیر ویزا برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں، انہیں 16 پاؤنڈ فیس آن لائن ادا کر کے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ یہ اسکیم پہلی مرتبہ 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔

گزشتہ برس اپریل میں اس پابندی کا اطلاق صرف یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں پر کیا گیا تھا، تاہم اس پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

اب ہر مسافر کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ برطانیہ کے سفر سے قبل برقی اجازت نامہ، برقی ویزا یا دیگر درست سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروادیا

خلاف ورزی کی صورت میں فضائی کمپنیاں اس بات کی پابند ہوں گی کہ متعلقہ مسافر کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیں۔ برطانوی اور آئرلینڈ کے شہری، دوہری شہریت رکھنے والے افراد اور وہ لوگ جو برطانیہ میں قیام کی باقاعدہ اجازت رکھتے ہیں، اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *