ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام اضلاع میں “اینٹی ڈرون یونٹ” قائم کرنے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام اضلاع میں “اینٹی ڈرون یونٹ” قائم کرنے کا فیصلہ

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرون یونٹ سپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے اور ہر ضلع میں “اینٹی ڈرون سسٹم” بھی فراہم کیا جائے گا، ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں “اینٹی ڈرون یونٹ” اور “اینٹی ڈرون سسٹم” قائم کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے، فضائی نگرانی اور عوامی حفاظت کیلئے پولیس کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اور سرکاری ادارے دوبارہ آن لائن ؟ عوام کیلئے اہم خبر آگئی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ یصلہ جدید دور کے انسداد دہشت گردی تقاضوں اور امن و امان کے فضا برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا، ضلع کی ضرورت کے مطابق سرویلنس ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیے جائیں گے

پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنا ہیں۔

شہری ہر صورت ڈرون اڑانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *