وفاقی حکومت توانائی کی بچت کے لیے قومی ایکشن پلان پر تیاری کر رہی ہے اور اس کے تحت دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آن لائن اور اسمارٹ ورکنگ کے مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے دوران اپنائی جانے والی آن لائن ورکنگ کی طرز کو مدنظر رکھتے ہوئے، مارچ 2026 سے مختلف شعبوں میں اس کا اطلاق ممکن بنانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے مارچ میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آن لائن سیشنز کے انعقاد پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل میں جدت اور سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔
کارپوریٹ سیکٹر اور ٹیلی کام و آئی ٹی کمپنیوں میں بھی ہفتے میں دو دن آن لائن ورکنگ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کے لیے کام کے لچکدار مواقع فراہم ہوں گے اور توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے افراد کون سا متبادل روٹ لے سکتے ہیں،کرایہ کتنا ہوگا،تفصیلات جانیے

