پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجودہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں، اوگرا

پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجودہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قومی سطح پر طلب پوری کرنے کے لیے دستیاب ذخیرہ کافی ہے۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں اور غیر ضروری خریداری سے گریز کریں کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے مناسب انتظام موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر مجاز مقامات پر پٹرولیم مصنوعات رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جبکہ صرف لائسنس یافتہ آئل ڈپو اور آئل مارکیٹنگ ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ہی ذخیرہ رکھنے کی اجازت ہے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں۔ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی صورت میں متعلقہ مقامات کو سیل کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سمیر حسین کا کہنا ہے کہ تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کی مرضی سے خریداری روک دی ہے اور گزشتہ ماہ کی تیل فروخت کی اوسط کے حساب سے سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیوں ہو رہی؟معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا

سمیر حسین کے مطابق کچھ کمپنیاں گزشتہ چھ ماہ کی اوسط فروخت کے مطابق تیل فراہم کر رہی ہیں جبکہ پی ایس او پمپس کو فروری کی اوسط سیل کے حساب سے سپلائی دے رہی ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے سبب اختیار کی گئی یہ حکمت عملی مناسب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *