محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور بالائی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا ۔ شہر کے گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔ یہ سلسلہ 18مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر ، جیکب آباد، کشمور ، لاڑکانہ اور دادو میں 17،18مئی کو بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب 23اور 27مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد 43 اور کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

 

21سے27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی سے گرمی کی لہر کی صورتحال بننے کا امکان ہے جو کے ہفتے کے آخر تک موجود رہےگی۔ 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ۔سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

 

کسان حضرات اپنی فصلوں کو موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انتہائی خشک موسم /گرمی کی لہر پنجاب ،خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے متاثر ہونے والے علاقوں میں جھاڑیوں اور جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *