بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ کار جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ کار جاری

حکومتِ پاکستان کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خاندانوں کی درست نشاندہی اور مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سروے کے ذریعے ایسے خاندانوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے جو پہلے رجسٹرڈ نہیں تھے یا جن کی معلومات کو اپڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

حکام کے مطابق ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کے لیے اہل افراد کو سب سے پہلے اپنے قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ سروے کے دوران نادرا کے ذریعے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی تاکہ فراہم کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سروے کے لیے آنے والے افراد سے گھر کے حالات، آمدنی، روزگار اور دیگر سماجی و معاشی معلومات سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ درخواست گزار کو اپنے خاندان کے تمام افراد کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ڈیٹا کو درست طریقے سے سسٹم میں درج کیا جا سکے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد فراہم کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس کے بعد اہل افراد کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ اگر کوئی خاندان اہلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے مالی معاونت کے لیے منتخب کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نوجوانوں کو 4لاکھ پچاس ہزار روپے تک بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

حکام کے مطابق درخواست گزار اپنی رجسٹریشن کی صورتحال معلوم کرنے کے لیے 8171 سروس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اس سروس کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ غلط یا نامکمل معلومات کی صورت میں درخواست مسترد بھی ہو سکتی ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے لیے اصل شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات ساتھ لے کر آئیں تاکہ عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

حکومت کے مطابق اس سروے کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *