پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق اہم تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی نے ان تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر پندرہ دن کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر مقرر کی جائیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کی مسابقت کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی جبکہ معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجودہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں، اوگرا

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال سنگین رہنے کے باعث حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جلد فیصلے کی توقع ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مانیٹرنگ بھی مزید سخت کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *