عالمی سطح پر توانائی کی کھینچا تانی اور سپلائی چین کے چیلنجز کے دوران پاکستان نے اپنی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارچ کے مہینے میں خام تیل کے 4 بڑے بحری جہاز پاکستان پہنچیں گے، جن کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور ایران کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار جہازوں کے ذریعے ملک میں تیل کی سپلائی لائن کو مستحکم کیا جائے گا۔ ترسیل کا شیڈول اور حجم درج ذیل ہے:
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات: دونوں برادر ممالک سے ایک ایک جہاز پاکستان آئے گا۔ امارات سے آنے والا جہاز فجیرہ کے راستے پہنچے گا۔ ان دونوں جہازوں میں سے ہر ایک 70 ہزار ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔
پاکستان کے لیے دو خام تیل کے جہاز امریکہ سے آئیں گے، جو طویل سمندری سفر طے کر کے پاکستانی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوں گے۔ ان جہازوں سے حاصل ہونے والے خام تیل کو مقامی سطح پر صاف کرنے کے لیے ریفائنریز نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والا خام تیل پارکو منگوائے گی تاکہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کو سہارا دیا جا سکے۔ امریکہ سے آنے والے دو خام تیل کے جہازوں کی درآمد سینرجیکو کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

