چین کی ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت

چین کی ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت

چین اپنے دوست ملک ایران سے آبنائے ہرمز میں تیل اور گیس کے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت کر رہا ہے۔

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں تین سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں شدت آنے کے بعد چین تہران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ خام تیل اور قطری مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ دیا جا سکے۔

جنگ نے جہاز رانی کے اس اہم راستے کو تقریباً بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک عالمی منڈی میں تیل اور ایل این جی کی سپلائی کے پانچویں حصے سے محروم ہوگئے ہیں۔

چین کے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور بیجنگ اپنی توانائی کی ضروریات کیلیے مشرق وسطیٰ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ یہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو مفلوج کرنے کے ایرانی اقدام پر ناخوش ہے اور تہران پر زور دے رہا ہے کہ وہ جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت بیجنگ اپنی ضرورت کا تقریباً 45 فیصد تیل آبنائے ہرمز ہی سے حاصل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ کا آبنائے ہرمز کھلوانے اور کمرشل بحری جہازوں کے لیئے امریکی بحریہ متعین کرنے کا اعلان

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ڈیٹا کے مطابق آئرن میڈن نامی ایک جہاز نے سگنل تبدیل کر کے چینی ملکیتی ظاہر کی اور گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے گزرا تاہم عالمی منڈیوں میں اضطراب ختم کرنے کیلیے اس طرح کے مزید کئی جہازوں کی بحفاظت آمد و رفت ضروری ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *