عمران خان کی پیشی، سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز میں اضافہ

عمران خان کی پیشی، سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز میں اضافہ

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی نیب ترامیم کیس میں پیشی کے باعث سپریم کورٹ یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے یو ٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں بھی حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار سے بھی زائد ہوچکی ہے۔ جس میں بتدریج اضافہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کی تصویر لیک کرنیوالے شخص کی نشاندہی ہوگئی، بڑا دعویٰ

 

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس پر سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں  نے ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کیا ویڈیو لنک قائم ہو گیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہاں ویڈیو لنک قائم ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب کی ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔ دریں اثنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترمیمی کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست کی تھی جسے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے منظور کرلیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *