سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پرشمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ کردی گئیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں بزدل دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا جبکہ متعدد افغان طالبان جہنم واصل جبکہ باقی پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔