وزیراعظم نے بچت اور کفایت شعاری کیلئے عملی حکمت عملی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم  نے بچت اور کفایت شعاری کیلئے عملی حکمت عملی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عالمی صورتحال کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، حکومت پاکستان اور متعلقہ وزارتیں وقتاً فوقتاً درست اور تصدیق شدہ معلومات جاری کرتی رہیں گی۔

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے گزشتہ رات پیٹرولیم کی قیمتوں اور عالمی صورتحال پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نے بچت، کفایت شعاری اور سرکاری معاملات میں سادگی کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو چاروں وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ اس ملاقات میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات اور ان کے مؤثر نفاذ پر بات چیت کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کا استحصال نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ عوام کے استحصال میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *