وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے تیل کی عالمی رسد کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت چند ہی دنوں میں 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں پاکستان کو بھی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی، تاہم اضافہ محدود رکھا گیا تاکہ عوام پر بوجھ کم سے کم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے، طلال چوہدری
مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی موجودہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے تیل کی عالمی رسد کو شدید متاثر کیا ہے، نتیجتاً پٹرول چند دنوں میں 78 سے 106 ڈالر اور ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ایسے حالات میں پاکستان کو بھی قیمت ایڈجسٹ…
— Muhammad Hanif Abbasi (@MHanifAbasi) March 7, 2026

