ایران اسرائیل جنگ سے عالمی معاشی و توانائی بحران پیدا ہو گیا، حکومت عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے کوشاں ہے: ثانیہ عاشق

ایران اسرائیل جنگ سے  عالمی معاشی و توانائی بحران پیدا ہو گیا، حکومت عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے کوشاں ہے: ثانیہ عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور ایران پر ہونے والے حملوں کے باعث دنیا بھر میں معاشی اور توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کا کم سے کم حصہ عوام تک منتقل کرنا پاکستان کی معیشت کے لیے بے حد ضروری تھا۔

ثانیہ عاشق نے کہا کہ انشاءاللّہ پاکستان اور پاکستانی قوم اس مشکل وقت سے متحد ہو کر نکلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا عزم ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کر کے ناجائز منافع کمانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے، طلال چوہدری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *